ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی لیڈر نے پھر کی بدزبانی، وزیر اعلیٰ کماراسوامی کو کہا ’کالا بھینس‘

بی جے پی لیڈر نے پھر کی بدزبانی، وزیر اعلیٰ کماراسوامی کو کہا ’کالا بھینس‘

Wed, 17 Apr 2019 23:14:25    S.O. News Service

بنگلورو، 17 اپریل(ایس او نیوز) بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی راجو کرگے نے بھی بی جے پی کے بدزبان لیڈروں میں اپنا نام شامل کر لیا ہے۔ انھوں نے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کو ’کالا بھینس‘ کہہ کر مخاطب کیا ہے۔ دراصل ایک جلسہ عام کے دوران انھوں نے پی ایم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ کہتے ہیں کہ وزیر اعظم بار بار اپنا لباس تبدیل کرتے ہیں۔ وہ خوبصورت اور ہینڈسم ہیں اس لیے لگاتار کپڑے تبدیل کرتے ہیں۔ لیکن آپ (کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کماراسوامی) دن میں 100 بار بھی غسل کریں گے تو ’کالے بھینس‘ ہی رہیں گے۔‘‘


Share: